شاہد آفریدی اپنے چہیتوں عمر اکمل، احمد شہزاد پر برس پڑے

شاہد آفریدی اپنے چہیتوں عمر اکمل، احمد شہزاد پر برس پڑے
شاہد آفریدی اپنے چہیتوں عمر اکمل، احمد شہزاد پر برس پڑے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اپنے چہیتوں پر ہی برس پڑے اور کہا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں مستقل جگہ رکھنے کیلئے رویہ درست رکھنا ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کی بہت زیادہ طرف داری کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دونوں کی طرف داری اس لیے کرتا ہوں کہ وہ دونوں ہی سینئر بلے باز ہیں اور ٹیم کیلئے اچھا کرسکتے ہیں مگر دونوں نے اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کام نہیں کیا۔ انہیں اگر ٹیم میں مستقل جگہ بنانی ہے تو توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا ہوگی۔

مزید :

کھیل -