گلوکار ایلٹن جان کے بچے جیب خرچ کیلئے مزدوری کرتے ہیں

گلوکار ایلٹن جان کے بچے جیب خرچ کیلئے مزدوری کرتے ہیں
گلوکار ایلٹن جان کے بچے جیب خرچ کیلئے مزدوری کرتے ہیں

  

لندن(آئی این پی) معروف برطانوی گلوکار و موسیقار ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ ان کے بچے اپنے جیب خرچ کیلئے کام کرتے ہیں۔فیمیل فرسٹ ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی رپورٹ کے مطابق 68سالہ گلوکار اور انکی پارٹنر دو بچوں 5سالہ زیکرے اور تین سالہ ایلیاہ کے والدین ہیں اور دونوں پر آسائش زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تاہم جان کا کہنا ہے کہ انکے بچوں کو جیب خرچ حاصل کرنے کیلئے گھر کے کام کر نے پڑتے ہیں۔ جوڑا بچوں کو جیب خرچ دینے کیلئے گھر کے باغیچے میں کام کراتا ہے۔ جان نے حال ہی میں ریڈیوکو انٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق چونکہ محنت کش طبقے سے تھا اور انھوں نے بڑی محنت سے یہ پیسہ اور عیش و عشرت حاصل کیے ہیں اور انھیں اس سے بے حد پیار ہے۔ پس اگر انکے بچے زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انھیں بھی سخت محنت کرنا ہو گی اور وہ یہ اقدامات انکی تربیت کے پیش نظر ہی کر رہے ہیں تاکہ انھیں پیسے کی قدر ہو سکے۔

مزید :

تفریح -