کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،کوئی جانی ...
کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقے بند روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کا واقعہ بند روڈ ٹی نمبر 5 میں واقع کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ جہاں فیکٹری کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

مزید :

لاہور -