بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب
بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

  

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے سنیٹربیرسٹر فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 23 میں سے 12 ووٹ حاصل کیئے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل تھی۔ پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کو 8 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ بیرسٹر فروغ نسیم کو پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید امجد شاہ کو ایک ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بیرسٹر فروغ نسیم کو23 میں سے 12 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کو 11 ووٹ مل سکے۔ منتخب ہونے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کا حصہ ہیں لیکن وہ پاکستان بار کونسل کا ایجنڈا آزادانہ طور پر چلائیں گے۔ سیاسی جماعت کے نمائندے کے انتخاب پر کامران مرتضی سمیت کئی وکلارہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کراچی -