پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 75 ارب 44 کروڑ 42 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 75 ارب 44 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1 کھرب 44 ارب سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کی اراضی کی خریداری کے لئے 7 ارب، بلوکی میں 1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 14 ارب 16 کروڑ، حویلی بہادر شاہ میں 1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ کے لئے 21 ارب 97 کروڑ، جامشورو میں 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے 9 کروڑ، بلوچستان میں 100 اسمال ڈیموں کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ، سندھ میں اسمال سٹوریج ڈیمز کے لئے 45 کروڑ، دراوٹ ڈیم کے لئے40 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔