وہ وقت اداکارہ میرا ، ہمایوں سعید کی بیوی سے ہی ان کا رشتہ مانگنے پہنچ گئیں

وہ وقت اداکارہ میرا ، ہمایوں سعید کی بیوی سے ہی ان کا رشتہ مانگنے پہنچ گئیں
وہ وقت اداکارہ میرا ، ہمایوں سعید کی بیوی سے ہی ان کا رشتہ مانگنے پہنچ گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید نے اداکارہ میرا کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اداکارہ میرا ان کی بیوی سے ہی ان کا ہاتھ مانگنے پہنچ گئی تھیں لیکن اہلیہ کی طرف سے کھرا کھرا جواب ملنے پر واپس آگئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی مارننگ شو میں ہمایوں سعید نے بتایا کہ کیریئر کی پہلی فلم ” انتہا“ میں میرا کے ساتھ میرالیڈ رول تھا ، فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک دفعہ میرا مجھے کہنے لگی کہ تم شادی کیوں نہیں کرلیتے ؟ میں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اوردوسری شادی کیسے کرسکتا ہوں۔ اس پر میرا نے کہا کہ تم اپنی بیوی ثمینہ سے ہمارے بارے میں بات کرو ، تو میں نے کہا کہ تم خود بات کرکے دیکھ لو۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو بتادیا کہ میرا ان کا ہاتھ مانگنے آرہی ہے دوسری طرف میں نے میرا کو چڑھادیا کہ تم ثمینہ کو قائل کرلوتو ہماری شادی ہوسکتی ہے۔ میرانے ہمارے گھر جا کر میری بیوی ثمینہ سے کہا کہ ” ہم دونوں ساتھ رہیں گے، میں نیچے رہاکروں گی ، تم اوپر رہ لینا ، تم کھانا بہت اچھا بناتی ہو میں بھی کچھ چیزیں بنالیتی ہوں ، گھر کے کاموں میں تمہاراہاتھ بٹایا کروں گی “۔ثمینہ نے جب دیکھا کہ میرا سیریس ہے تو اس کو کہا کہ آئندہ تم ایسی بات کبھی نہیں کرنامجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔

ہمایوں سعید نے بتایاکہ اُنہوں نے  میرا کو بہت سی امید دلائی ہوئی تھی کہ میری بیوی ہم دونوں کی شادی کیلئے رضامند ہوجائے گی۔ ثمینہ کی طرف سے مایوس ہونے کے بعد میرا میرے پاس آئی اور آتے ہی کہا کہ ثمینہ بہت ہی سیلفش عورت ہے، وہ تو مان ہی نہیں رہی ۔

مزید :

تفریح -