سعودی عرب نے ملک سے پاکستانی شہریوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار

سعودی عرب نے ملک سے پاکستانی شہریوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار
سعودی عرب نے ملک سے پاکستانی شہریوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار

  

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طورپر ترقی پذیر ممالک سے ترقی یافتہ ممالک میں سمگل کیا جاتاہے اور ملک میں غیرقانونی طریقے سے لانیوالوں کو پکڑاجاتاہے لیکن ایک پاکستانی شہری سمیت تمام ملزمان کو سعودی عرب سے پاکستانیوں کو بیرون ملک سمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاجبکہ سرغنہ نے معاونت کرنے کیلئے ایک ملازم کو بھی رشوت کی پیشکش کی ۔

گلف نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کنگ فہد کازوے کے ذریعے پاکستانیوں کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہونے پر ایک ملازم کو حراست میں لے لیا۔ اس منصوبے کا انکشاف اس وقت ہوا جب دمام میں موجود پولیس کے ایک خفیہ ایجنٹ کو پتہ چلا کہ ایک پاکستانی شہری ملک میں قانونی طورپر کام کرنیوالے ہم وطن شہریوں کو پڑوسی ملک بحرین سمگل کرنا چاہتاہے ، منصوبے کے مطابق کاز وے پر کام کرنیوالے ایک ملازم کو معاونت کرنے پر پچاس ہزار سعودی ریال دیئے جانے تھے ۔

سعودی اخبار’سبق‘ کے مطابق خفیہ ایجنٹ کی معلومات پر سیکیورٹی ایجنسیزاس کاوش میں مصروف تمام لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے حرکت میں آئیں ۔ڈرامائی طورپر جمعہ کی صبح ملازم سمیت تمام مشتبہ ملزمان کو کازوے سے حراست میں لے لیاگیا اورمزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان پاکستانیوں کو کیوں ملک سے سمگل کیا جارہاتھا۔

مزید :

جرم و انصاف -