پیمراکی ٹی وی چینلزغیر ضروری غیرملکی موادنشرکرنے سے اجتناب کی ہدایت
اسلام آباد(یوا ین پی) پیمرا نے ٹی وی چینلز پرغیر ضروری ،غیرملکی موادنشرکرنے سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز چیئرمین پیمراکی زیرصدارت پہلے مشترکہ اجلاس میں جرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور تشدد اور مظالم کی خوفناک تصاویر دکھانے کی مذمت کی گئی۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیلی ویژن چینلز سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری غیر ملکی مواد نشر کرنے اور جرائم کو ڈرامائی انداز میں دکھانے سے اجتناب کریں۔میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی شکایات کونسل کی چیئرپرسن ارکان اور پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کے پہلے مشترکہ اجلاس میں جرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور تشدد اور مظالم کی خوفناک تصاویر دکھانے کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنے سے گریز کیا جائے جس سے معاشرے میں جرائم کو فروغ ملتا ہے۔