تھرپارکرمیں مزید’’دو‘‘کلیاں مرجھا گئیں
مٹھی(یوا ین پی)تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ننھی زندگیوں کا خاتمہ جاری ہے،منگل کودو بچے چل بسے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد چھیانوے ہو گئی۔صحرائے تھر میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب کسی کمسن بچے کی موت نہ ہوتی ہو، گزشتہ روز سول اسپتال مٹھی اور تحصیل اسپتال چھاچھرو میں غذائی قلت کا شکار بچے دم توڑ گئے، تھر میں رواں ماہ خوراک کی کمی،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو کر متعدد جانیں جا چکی ہیں۔تھر کے مختلف اسپتالوں میں تاحال دو سو تئیس سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ متعدد افراد کو تشویشناک حالت کے سبب حیدر آباد ریفر کیا گیا ۔

