شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والا نائیجیرین باشندہ گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والا نائیجیرین باشندہ گرفتار، 2 روزہ جسمانی ...
شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والا نائیجیرین باشندہ گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والا نائیجیرین باشندہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈینلسن نواکا نامی شخص کو ایف 10 سے گرفتار کیا گیا جو شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ڈالر بنا کر دیتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری سے 45لاکھ روپے وصول کر کے جعلی ڈالر بنا کر دیئے تھے۔ ملزم کے قبضے سے 15 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ کیلئے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -