باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ٗ سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئیں

باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ٗ سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ ...
باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ٗ سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئیں

  

چار سدہ (این این آئی)باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں سیکیورٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں ،سیکیورٹی گارڈز کی اہلیت اور سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئی ۔ تحقیقاتی کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین کمشنر پشاور ڈاکٹر فخرعالم کے زیر صدارات منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی آئی جی مردان سعید وزیر ،ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے وقت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سانحہ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں ،سی سی ٹی وی کیمروں ،سیکورٹی گارڈز کی اہلیت اور سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی گئی۔یاد رہے کہ اپیک کمیٹی کی ہدایت پر کمشنر پشاور کے سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی آئندہ دو روز میں یونیورسٹی پر حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ صوبائی حکومت اور اپیک کمیٹی کو پیش کریگی ۔

مزید :

چارسدہ -