سپریم کورٹ نے این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ نے این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 125 میں دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے تمام 265 پولنگ سٹیشنوں میں کاو¿نٹر فائل اور انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کی رپورٹ تین ماہ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کا خرچ پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان اٹھائیں گے۔ عدالت نے انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم سناتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے حامد خان نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنچ کردیا تھا۔ مئی 2015 میں الیکشن ٹربیونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا جس کے خلاف ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا تھا۔