راحیل شریف نے زیرگردش افواہوں کے خاتمے اور تین وجوہات کی بناءپر توسیع نہ لینے کا اعلان کیا: سلیم صافی

راحیل شریف نے زیرگردش افواہوں کے خاتمے اور تین وجوہات کی بناءپر توسیع نہ ...
راحیل شریف نے زیرگردش افواہوں کے خاتمے اور تین وجوہات کی بناءپر توسیع نہ لینے کا اعلان کیا: سلیم صافی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ جنرل راحیل شریف زیرگردش افواہوں کے خاتمے کے لیے اپنے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگئے اور اس کی تین بنیادی وجوہات ہیں ، وہ فوج ، اپنی اور اپنے بھائی کی شہادت کی لاج رکھناچاہتے ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سلیم صافی کاکہناتھاکہ آرمی چیف کے اعلان کی وجوہات فوج سے متعلق گندی سیاست، نادان دوست پرویز مشرف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز اور میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر غیر ضروری بحث کا خاتمہ تھا، راحیل شریف وہ آرمی چیف ہیں جو غیر ضروری باتیں نہیں کرتے ۔ سلیم صافی نے بتایاکہ راحیل شریف کے اعلان سے یقین ہوگیاکہ وہ اپنے بھائی کی شہادت کی لاج رکھناچاہتے ہیں اور ماں کی دعائیں ان کیساتھ ہیں ، یہ اعلان خود سول ملٹری تناﺅ کی بھی علامت ہے ، دنیا کے کسی ملک میں نہ بحث ہوتی ہے اور نہ ہی نو ماہ پہلے اعلان ہوتاہے ، فوج کے لیے اخلاقی پاور ضروری ہے ،اور پاک فوج یا اس کے سپہ سالارکی اخلاقی ساکھ متاثر کرنیوالے لوگوں کی سازش ناکام ہوگئی ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم کاالمیہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ قوم ہرمسئلے پر ان پر اندھا اعتماد کرے لیکن وہ خود اپنی اہلیہ ، بیٹی اور بھائی کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں کرتے ، اس لیے نوماہ بعد کی صورتحال کی پیشنگوئی نہیں کرسکتا۔

مزید :

اسلام آباد -