سوات شہر اور گردو نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سوات شہر اور گردو نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
سوات شہر اور گردو نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

  

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات شہر اور گردو نواح میں4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایک بار پھر سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر اورزلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز کی طرف سے زلزلے  کی شدت4.4 بتائی گئی ہے ۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

سوات -اہم خبریں -