سندھ اسمبلی کا ایوان ایک بار پھر مچھلی منڈی بند گیا

سندھ اسمبلی کا ایوان ایک بار پھر مچھلی منڈی بند گیا
سندھ اسمبلی کا ایوان ایک بار پھر مچھلی منڈی بند گیا

  

کراچی (آئی این پی) سندھ اسمبلی کا ایوان ایک بار پھر مچھلی منڈی بند گیا، لوکل باڈیز کو اختیارات نہ ملنے کے خلاف ایم کیو ایم اراکین نے اجلاس کے اجلاس پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر شدید احتجاج و نعرے بازی کی، اراکین نے ایوان سے احتجاجی واک آؤٹ بھی کیا۔منگل کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے احتجاج کے دوران پلے کارڈز اور بینرز کو ’’کراچی کو اختیار دو‘‘ کے نعرے درج کئے گئے تھے جس پر سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایوان میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کرنا مناسب نہیں اسے لپیٹ لیں۔ ایم کیو ایم کے احتجاج کے جواب میں سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تین ماہ بعد لوکل باڈیز کو اختیارات ملے، بلوچستان اسمبلی میں بلدیاتی اداروں کے جنرل الیکشن کے ڈیڑھ سال بعد اختیارات دیئے گئے لیکن سندھ میں اختیارات کے معاملے پر خوامخواہ ایشو بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہ بلدیاتی انتخابات میں کوئی بھی جیتا یا ہارا، بلدیاتی الیکشن کا مینڈیٹ تسلیم کیا ہے، بلدیاتی الیکشن ہو گئے ہیں تو اب اختیارات بھی قانون کے مطابق مل جائیں گے۔

مزید :

کراچی -