بگ باس کے دروازے عوام کیلئے بھی کھولنے کا اعلان ، تفصیلات جاری

بگ باس کے دروازے عوام کیلئے بھی کھولنے کا اعلان ، تفصیلات جاری
بگ باس کے دروازے عوام کیلئے بھی کھولنے کا اعلان ، تفصیلات جاری

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) باگ باس نے اعلان کیاہے کہ آئندہ سیزن سے عام شہری بھی شوبز شخصیات کیساتھ رئیلٹی شو کا حصہ بن سکیں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروگرام کے مداحوں کی طرف سے متعدد ای میلزاور موبائل پیغامات ملنے کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ’بگ باس10‘ سے عام لوگوں کو بھی شوکا حصہ بننے کاموقع دیاجائے گا۔ بتایاگیاہے کہ نئے امیدواروں کی انٹری ہفتے سے شروع ہوگی جو 31مئی تک جاری رہیں گی اور عوام کا چناﺅ بلاتفریق ہوگا۔

کلرز ٹی وی چینل کے سی ای او راج نائیک نے بتایاکہ مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہم مزید دلچسپ انٹریز کی طرف دیکھ رہے ہیں ، کوئی ڈاکٹر ہویا ٹیکسی ڈرائیور ، استاد ہویا پھر قلی ، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو تفریح فراہم کرسکتے ہیں تو آپ کیلئے موقع ہے ۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اگر کوئی امیدوار دلچسپی رکھتاہے تو اسے ایک تین منٹ کی ویڈیو کلرٹی وی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرناہوگی اور اس ویڈیو کی بنیاد پر ہی امیدوار کی اہلیت کا فیصلہ ہوگا،لوگ 23جنوری سے 31مئی تک اپنی ویڈیو ز بھیج سکتے ہیں ، اس کے بعد امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیاجائے گا اور پھر آڈیشن کیلئے بلایاجائے گا۔

مزید :

تفریح -