میئرکواختیاردینے سے متعلق بل مسترد ہونے پرایم کیو ایم کااحتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

میئرکواختیاردینے سے متعلق بل مسترد ہونے پرایم کیو ایم کااحتجاج، ایوان سے ...
میئرکواختیاردینے سے متعلق بل مسترد ہونے پرایم کیو ایم کااحتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

  

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس کے دوران میئرکو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے بعد ایم کیوایم کے ارکان احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔منگل کو ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کی زیرصدارت اجلاس کے دوران کراچی میں میئر کو اختیارات دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج شروع کردیا اور پلے کارڈز اٹھائے ارکان ڈپٹی اسپیکر کی ڈائس کے قریب آکر نعرے بازی کرنے لگے ،جس پر ڈپٹی اسپیکرنے انہیں احتجاج ختم کرکے نشستوں پر جانے کی ہدایت کی تاہم احتجاج کو خاطرمیں نہ لانے پرایم کیو ایم ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ایم کیوایم کے رکن خالد احمد نے ایوان میں تقریرکرتے ہوئے کہاکہ کراچی واٹربورڈ کا چیئرمین میئرہوتا تھا لیکن یہ اختیاربھی ایک وزیرکو دے دیا گیا ہے جو سراسرناانصافی ہے جب کہ سندھ کے سینئروزیرنثارکھوڑو نے اس موقع پرکہا کہ خوامخواہ ایشوبنایا جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن کے دوران کوئی بھی جیتا یا ہارا لیکن مینڈیٹ تسلیم کیا،بلدیاتی الیکشن ہوگئے ہیں اور اختیارات بھی قانون کے مطابق مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بلدیاتی اداروں کے جنرل الیکشن کے ڈیڑھ سال بعد اختیارات دیئے گئے اورخیبر پختونخوا میں 3 ماہ بعد اختیارات لوکل باڈیز کو ملے۔

مزید :

کراچی -