ڈاکوؤں کی فائرنگ ،بینک گارڈ اورملازم جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا

ڈاکوؤں کی فائرنگ ،بینک گارڈ اورملازم جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا
ڈاکوؤں کی فائرنگ ،بینک گارڈ اورملازم جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا

  

کمالیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گارڈ اور بینک ملازم جاں بحق جبکہ ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں واقع ایک نجی بینک میں 4 ڈاکو داخل ہوئے جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس حسب معمول تاخیر سے پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں گارڈ ٹکا خان اور ملازم اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک ملازم شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -اہم خبریں -