سانحہ چارسدہ، افغان ناظم الامور کی طلبی ، ثبوت دے دیئے افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے :دفتر خارجہ

سانحہ چارسدہ، افغان ناظم الامور کی طلبی ، ثبوت دے دیئے افغانستان دہشت گردوں ...
سانحہ چارسدہ، افغان ناظم الامور کی طلبی ، ثبوت دے دیئے افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے :دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر افغان حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ثبوت فراہم کر دیئے ہیں، اب ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر پاکستان میں افغان ناظم الامور سید عبدالناصر کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے ثبوت افغانستان کو فراہم کئے ہیں، افغان حکومت کارروائی کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر افغانستان سرزمین سے ہدایات دے رہے تھے جبکہ حملے میں افغان مواصلاتی نظام اور نیٹ ورک بھی استعمال کیا گیا۔ افغان حکومت سے حملے کے مجرموں کے خلاف کارروائی کیلئے کہہ دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -