فواد خان پاکستانی فلم ’’البیلا راہی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

فواد خان پاکستانی فلم ’’البیلا راہی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے
فواد خان پاکستانی فلم ’’البیلا راہی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار فواد خان معروف پاپ سنگر عالمگیر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’البیلا راہی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پاپ میوزک کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والے معروف گلوکار عالمگیر کی زندگی پر فلم ’’البیلا راہی‘‘بنائی جائے گی جس میں اداکار فواد خان مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کے ہدایت کار سلطان غنی ہوں گے۔دوسری جانب اداکار فواد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاپ سنگر عالمگیر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے لیے بے تابی کا اظہار  کیا ہے ۔

مزید :

تفریح -