لندن کے چار سکولوں کو دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا ،سرچ آپریشن جاری

لندن کے چار سکولوں کو دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا ،سرچ ...
 لندن کے چار سکولوں کو دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا ،سرچ آپریشن جاری

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی سیکیورٹی اداروں نے لندن کے چار سکولوں کو بم کی اطلاع پر خالی کراکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے لندن کے چار سکولوں کو بم کی اطلاع پر خالی کرایا،اس موقع پر سکولوں میں موجود اساتذہ اور طلباءمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فون کالز میں سکولوں میں دھماکا خیز ڈیوائسز نصب کرنے کی اطلاع دی گئی۔

میٹرو پولیٹن پولیس کو چار الگ الگ دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں جن میں کہا گیا کہ سکول کی حدود میں مشتبہ ڈیوائس موجود ہے ۔ان فون کالز پر عملد درآمد کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن پولیس نے سکولوں کو خالی کراکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم ابھی تک دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس کو سکولوں میں بم دھماکوں سے متعلق دھمکی آمیز کالیں پہلے بھی آچکی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -