نادراخیبر پی کے میں افغان باشندوں کی تعیناتیوں کا انکشاف، ہزاروں افغانیوں کو شناختی کارڈ بنوا دیئے

نادراخیبر پی کے میں افغان باشندوں کی تعیناتیوں کا انکشاف، ہزاروں افغانیوں ...
نادراخیبر پی کے میں افغان باشندوں کی تعیناتیوں کا انکشاف، ہزاروں افغانیوں کو شناختی کارڈ بنوا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا خیبر پی کے میں افغان باشندوں کی تعیناتیوں کا نکشاف ہوا ہے۔ان اہلکاروں نے ہزاروں افغانیوں کو شناختی کارڈ بنوا دیئے ہیں جو پاکستانی شہریت لیکر اس وقت اپنے کاروبار اور ملازمتیں کر رہے ہیں۔
چینل 92کے مطابق حضرت اللہ نامی ایک افغان مہاجر نادرا باجوڑ میں ساڑھے پانچ سال جونیئر ایگزیکٹو کے طور پر کا کرتا رہا۔ اس کو حساس ادارے کی رپورٹ پر بر طرف کیا گیا۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حضرت اللہ نے ان ساڑھے پانچ سالوں میں ہزاروں افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دیئے جو اب پاکستانی شہری بن چکے ہیں۔ ان افغانیوں نے پاکستان میں اپنے کاروبار شروع کر رکھے ہیں ان میں سے اکثریت سود کا کاروبار کرتی ہے۔حضرت اللہ کا ایک بھائی روح اللہ بھی نادرا میں ملازم رہا۔ اس کے علاوہ اس کے 7رشتے دار بھی نادرا ، لیویز اور دیگر اداروں میں ملازم ہیں۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس وقت بھی کئی افغان مہاجر نادرا سمیت دیگر سرکاری اداروں میں ملازم ہیں ۔ ان میں سے کئی افغانیوں کے افغانستان میں موجود افراد سے روابط ہیں۔

مزید :

پشاور -