تین افراد کی 14سالہ لڑکے کے ساتھ بد اخلاقی ،ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

تین افراد کی 14سالہ لڑکے کے ساتھ بد اخلاقی ،ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ...
تین افراد کی 14سالہ لڑکے کے ساتھ بد اخلاقی ،ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

  

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مانسہرہ میں درندہ صفت تین افراد نے 14سالہ لڑکے کو سکول جاتے ہوئے بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور ظلم یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ویڈیو بھی بنا لی اور سوشل میڈیا پر اپ لو ڈ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ زیب ،بنارس اور اشفاق نامی افراد نے 14سالہ لڑکے کو صبح سکول جاتے ہوئے دادر گاﺅں کے قریب جنگل میں روکا اور اسے زبردستی اسے جنگل کے بیچ میں لے گئے جہاں تینوں درندہ صفت افراد نے لڑکے کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور فلم بھی بنا لی ۔تینوں افراد نے لڑکے کو دھمکی دی کہ وہ اس کے بار ے میں کسی کو نہیں کہے گا بلکہ انہیں اپنے گھر میں سے جوہرات اور پیسے چوری کر کے لا کر دے ورنہ وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے اور اسے مار دیں گے ۔

بچے نے اپنے والدین کو اس واقعہ سے متعلق نہیں بتایا اور خاموش رہا جس پر تینوں افراد نے اس بچے سے بدا خلاقی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور کچھ دنوں بعد یہ خبر اس کے والد تک پہنچ گئی کہ اس کے بیٹے سے بداخلاقی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے ۔

بچے کے اہل خانہ نے شنکاری پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیاہے اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -