پروٹیز فاسٹ باولر ربادا کی تباہ کن باولنگ: وقار یونس کا عالمی ریکارڈ 26سال بعدبرابر کر دیا
سنچورین (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر ربادا نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ ربادا 20 برس کی عمر میں ون ڈے اور ٹیسٹ اننگز میں 6 یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے باولر بن گئے ہیں ۔ پاکستان کے موجود ہیڈ کوچ وقار یونس یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بولر تھے ۔ربادا نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ وقار یونس نے 1990 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 7 اور اس کے بعد ون ڈے میچ میں بھی 7 وکٹیں لیکر بیس برس کی عمر میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ربادا نے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں 6 وکٹیں لی تھیں ۔