کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،کالعدم تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے والے 4ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،کالعدم تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے والے ...
کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،کالعدم تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے والے 4ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا جو کہ کالعدم تنظیموں کو لیے فنڈزاکٹھے کرتے تھے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔گرفتار ملزمان میں مہر بخش ،سلیم دیدگ ،محمد سعید اور دل مراد شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے عزیز بلوچ ،بابا لاڈلا اور بلوچستان لبریشن آرمی کے لیے فنڈنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

مزید :

کراچی -