عمران خان چندہ جمع کرنے کا قانونی جواز پیش نہیں کر سکے،الیکشن کمیشن کارروائی کرے :پرویز رشید

عمران خان چندہ جمع کرنے کا قانونی جواز پیش نہیں کر سکے،الیکشن کمیشن ...
عمران خان چندہ جمع کرنے کا قانونی جواز پیش نہیں کر سکے،الیکشن کمیشن کارروائی کرے :پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پرویز رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان  قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔ انہوں نے ہنڈی کے ذریعے پیسے پاکستان لانے کا جرم کیا اور وہ اس کا اعتراف بھی کرتے رہے ہیں ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کارروائی کرے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان دو سال سے اکبر خان کے الزمات پر بہانے بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کو گرانے کے لیے بیرون ممالک سے چندہ اکٹھا کیا لیکن وہ حکومت ختم کرنے میں ناکام ہوئے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اب ان لوگوں کے پیسے واپس کریں ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہنڈی کے ذریعے پیسے پاکستان لانے کا جرم کیا اور وہ اس کا اعتراف بھی کرتے رہے ہیں ۔ عمران خان الیکشن کمیشن کو بھی چندہ جمع کرنے کی کوئی قانونی حیثیت پیش نہیں کر سکے اس لیے الیکشن کمیشن ان کے خلاف کارروائی کرے ۔

مزید :

اسلام آباد -