آسٹریلین اوپن ،بھابی کے ہاتھوں ’دیور ‘کو شکست: ثانیہ مرز ا کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا

آسٹریلین اوپن ،بھابی کے ہاتھوں ’دیور ‘کو شکست: ثانیہ مرز ا کی جوڑی نے مکسڈ ...
آسٹریلین اوپن ،بھابی کے ہاتھوں ’دیور ‘کو شکست: ثانیہ مرز ا کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا

  

میلبورن(ویب ڈیسک)پاکستان کا ٹینس سٹار اعصام الحق بھابی ثانیہ مرزا سے شکست کھا گیا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راونڈ کے میچ میں شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشیا کے پارٹنرایوان ڈوڈگ نے پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کی پارٹنر کاغستان کی یاروسلاوا شیو ڈووا کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔پہلے سیٹ میں اعصام کی جوڑی نے سخت مقابلہ کیا لیکن وہ ٹائی بریک پر سیٹ 9.5سے ہار گئے جبکہ دوسرے سیٹ میں ثانیہ مرزا کی جوڑی نے آسانی سے اعصام کی جوڑی کو6.2سے شکست دیدی۔

مزید :

کھیل -