شیو کرتے ہوئے کٹ لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟ آج تک آپ جو کرتے آئے ہیں اس سے کئی گنا بہتر حل جانئے

شیو کرتے ہوئے کٹ لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟ آج تک آپ جو کرتے آئے ہیں اس سے کئی ...
شیو کرتے ہوئے کٹ لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟ آج تک آپ جو کرتے آئے ہیں اس سے کئی گنا بہتر حل جانئے

  

لندن(نیوزڈیسک)شیوکرتے ہوئے کبھی کبھار کٹ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے خون نکل آتا ہے۔ہم فوری طور پر زخم پر آفٹر شیو لگاتے ہیں جس سے خون تھوڑی دیر بعد رُک جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جو اس سے کافی بہترہے۔

لپ بام

بام میں موجود ویکس کی وجہ سے زخم کو مندمل ہونے میںمدد ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ جلد ٹھیک ہوجاتا ہے او ساتھ ہی خون بھی فوراًبند ہوجاتا ہے۔

برف

اگر آپ برف لگائیں گے تو کٹ کی وجہ سے نکلنے والا خون جلد بند ہوجائے گا۔برف جلد کے خلیوں کو مندمل کرنے میں مدد دے گی اور ساتھ ہی خون کا لوتھڑا جلد بنے گا۔برف کی وجہ سے سوزش اور جلن میں بھی کمی آئے گی۔

آنکھ کے ڈراپس

یہ ڈراپس آنکھوں کی سرخی کو جلد ختم کرتے ہیں بالکل اسی طرح یہ چہرے کی نازک جلد کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -