فروری سے وکیلوں کی درخواست پر مقدمات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا :جسٹس ثاقب نثار

فروری سے وکیلوں کی درخواست پر مقدمات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا :جسٹس ثاقب ...
فروری سے وکیلوں کی درخواست پر مقدمات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا :جسٹس ثاقب نثار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ آئندہ ماہ فروری سے وکیلوں کی درخواستوں پر مقدمے ملتوی نہیں کیے جائیں گے ۔

سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے اپنے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار سینئر ترین جج ہیں اور چند ماہ میں چیف جسٹس کا منصب بھی سنبھالیں گے ،انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے عدالتوں کی تاریخ میں سب اہم فیصلہ کیا گیاہے کہ فروری سے وکیلوں کی درخواستوں پر مقدمے ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ مقدمے کی سماعت مقررہ وقت پر ہی ہو گی ، مقدمات کو جو التواءمیں ڈالاجاتاہے اس کو کسی صورت برداش نہیں کیا جائے گااور عدالت اس معاملے میں کسی قسم کا دباﺅ قبول نہیں کرے گی ۔

مجیب الرحمان شامی کا کہناتھا کہ امریکہ کے سپریم کورٹ میں وکیل کو 20منٹ دیئے جاتے ہیں اپنا کیس پیش کرنے کیلئے اور لیو ٹو اپیل گرانٹ کرنے کیلئے بہت زیادہ چھان بین سے گزرنا پڑتاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -