سی آئی اے کی کارروائی ،خواتین سمیت پانچ ڈاکووں کو گرفتار کرلیا

سی آئی اے کی کارروائی ،خواتین سمیت پانچ ڈاکووں کو گرفتار کرلیا
سی آئی اے کی کارروائی ،خواتین سمیت پانچ ڈاکووں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی آئی اے نے لاہور میں کارروائی کر کے لوگو ں کو لوٹنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میںسی آئی اے نے کارروائی کر کے تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتا ر ملزمان لاہور ،شیخو پورہ اور وہاڑی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -