قرض اتارو ملک سنوارو کا پیسہ کہاں گیا؟صحافی کے سوال پر پرویز رشید آگ بگولہ ، نیوز کانفرنس ختم کردی

قرض اتارو ملک سنوارو کا پیسہ کہاں گیا؟صحافی کے سوال پر پرویز رشید آگ بگولہ ، ...
 قرض اتارو ملک سنوارو کا پیسہ کہاں گیا؟صحافی کے سوال پر پرویز رشید آگ بگولہ ، نیوز کانفرنس ختم کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پریس کانفرنس کے دوران قرض اتارو ملک سنوارو مہم پر صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھڑک اٹھے اور نیوز کانفرنس ختم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے پرویز رشید سے سوال کیا کہ ”قرض اتارو ملک سنوارو کا پیسہ کہاں گیا ؟“ ۔سوال سنتے ہی وفاقی وزیر آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دینے کی بجائے صحافی سے سوال کر ڈالا کہ ”آپ کہاں کام کرتے ہیں اور آپ کو کس نے نوکری پر رکھا؟“ صحافی نے جواب دیا کہ ” میں اے پی پی میں کام کرتا ہوں “۔جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آپ سرکاری رپورٹر ہیں اور پھر بھی وزیر اعظم کے خلاف سوال پوچھتے ہیں۔مجھے افسوس ہے کہ اے پی پی نے آپ کو نوکری دی ہوئی ہے۔صحافی سے تلخ کلامی کے بعد دوسرے صحافی نے پرویز رشید سے سوال کیا کہ آپ نے کس لہجے میں صحافی سے بات کی ہے ؟ جس پر وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس ختم کر دی۔

مزید :

قومی -