الیکشن ٹربیونل،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے خلاف خواجہ سلمان رفیق کی انتخابی عذر داری مسترد

الیکشن ٹربیونل،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے خلاف خواجہ سلمان رفیق کی انتخابی عذر ...
الیکشن ٹربیونل،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے خلاف خواجہ سلمان رفیق کی انتخابی عذر داری مسترد

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 152مبینہ دھاندلی کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ درخواست گزار خواجہ سلمان رفیق دھاندلی کے شواہد پیش نہ کر سکے۔پی پی 152سے تحریک انصاف کے ایم پی اے مراد راس کو الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کلین چٹ مل گئی ہے۔ ان کے خلاف پی پی 152سے مسلم لیگ (ن)کے ناکام امیدوار خواجہ سلمان رفیق نے انتخابی عذرداری کی درخواست دائر کی تھی۔ خواجہ سلمان رفیق کا موقف تھا کہ مراد راس نے اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر30 پولنگ سٹیشنوں پر غیر قانونی ووٹ کاسٹ کرائے، ووٹرز اور عملے سے بیلٹ پیپرز چھینے اور خود جعلی انگوٹھے لگا کر بوگس ووٹ کاسٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ مراد راس نے اپنی تعلیم کے حوالے سے حقائق چھپائے، لہٰذا وہ آرٹیکل 62اور63کے تحت صادق اورامین نہیں رہے، ان کے پاس پی ایچ ڈی کی ڈگری نہیں پھر بھی وہ خود کو ڈاکٹر لکھتے ہیں، انہیں نااہل قراردیا جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے گزشتہ روز وکلائکے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ خواجہ سلمان رفیق الزامات ثابت نہیں کر سکے لہذا ناکافی شواہد کی بنیاد پراس عذر داری کی درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔

مزید :

لاہور -