ہائی کورٹ نے پی آئی اے سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جواب طلب کرلیا

ہائی کورٹ نے پی آئی اے سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جواب ...
ہائی کورٹ نے پی آئی اے سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جواب طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پی آئی اے سمیت دیگرقومی اداروں کی نجکاری کے خلاف درخواستوں پر پرائیویٹائزیشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے محمد ندیم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وں کے وکلائنے موقف اختیارکیا کہ حکومت پی آئی اے، فیسکو سمیت دیگر قومی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بجائے ان کی نجکاری کررہی ہے۔ قومی اداروں کی پرائیوٹائزیشن سے ہزاروں ملازمین بے روزگارہوجائیں گے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی اداروں کی نجکاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قراردیا جائے۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ بعض قومی اداروں کی نجکاری کے لئے صرف اخبار میں اشتہاردیاگیا ہے تاہم ابھی نجکاری کا عمل شروع نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پرائیویٹائزیشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -