ہائی کورٹ:ڈی ایچ اے سکینڈل کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج

ہائی کورٹ:ڈی ایچ اے سکینڈل کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست ...
ہائی کورٹ:ڈی ایچ اے سکینڈل کے ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے سٹی سکینڈل کے 16 ارب کے سکینڈل کے مرکزی ملزم حماد ارشد کی نیب کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی یں دو رکنی بنچ نے حماد ارشد کی نیب کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پرسماعت کی، ملزم کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ، سابق گورنر پنجاب زاہد حامد ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ سمیت وکلائکی بڑی تعداد پیش ہوئی، ملزم کے وکلائنے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے نیب کو حماد ارشد کے خلاف سخت ایکشن لینے سے روکا تھا تاہم ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود نیب نے حماد ارشد کو گرفتار کر لیا لہذا ملزم کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ غیرقانونی قرار دیا جائے، نیب کی طرف سے سینئر سپیشل پراسکیوٹر چودھری خلیق اور ایڈیشنل ڈپٹی پراسکیوٹر نیب عارف محمود رانا نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا، عدالت کے حکم کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے حماد ارشد کو گرفتار کیا، حماد ارشد نے ریٹائرڈ فوجی افسروں سمیت 26 ہزار افراد سے 16 ارب روپے کا فراڈ کیا، ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے اور بہت سے ٹھوس شواہد سامنے آ رہے ہیں، اگر ملزم کا ریمانڈ ختم کیا گیا تو 26 ہزار خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہو گی جس کے بعد فاضل بنچ نے حماد ارشد کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

مزید :

لاہور -