سکولوں کو چھٹیاں دینے کا کسی تھریٹ ایڈ وائزری سے کوئی تعلق نہیں :رانا ثنا اللہ

سکولوں کو چھٹیاں دینے کا کسی تھریٹ ایڈ وائزری سے کوئی تعلق نہیں :رانا ثنا ...
سکولوں کو چھٹیاں دینے کا کسی تھریٹ ایڈ وائزری سے کوئی تعلق نہیں :رانا ثنا اللہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبے کے سکولوں میں چھٹیاں دینے کا کسی تھریٹ ایڈ وائزری سے کوئی تعلق نہیں ہے ،سکولوں کو چھٹیاں شدید سردی کے باعث دی گئیں ۔جیو نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے چھٹیوںکے اعلان کے لیے غلط وقت کا تعین کیا ،رات گئے چھٹیوں کے اعلان سے لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو سکولوں کے اوقات میں باقاعدہ چھٹیوں کا اعلان کرنا چاہیے تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی مخصوص تعلیمی ادارے سے متعلق کوئی تھریٹ ایڈ وائزری جاری نہیں ہوئی ۔

مزید :

لاہور -