یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی نہ ہونے کا امکان ہے تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یکم فروری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3سے 5روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے جو حتمی فیصلے کے لیے وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی ۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں15روپے فی لیٹر تک کمی کی خبریں گردش کر رہی تھیں ۔

مزید :

بزنس -