رینجرز کے آئل ریفاینریوں پر چھاپے ،غیر قانونی ڈیزل بیچنے پر 5سمگلرگرفتار

رینجرز کے آئل ریفاینریوں پر چھاپے ،غیر قانونی ڈیزل بیچنے پر 5سمگلرگرفتار
رینجرز کے آئل ریفاینریوں پر چھاپے ،غیر قانونی ڈیزل بیچنے پر 5سمگلرگرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز نے شہر قائد میں کارروائی کر کے غیر قانونی ڈیزل بیچنے پر پانچ سگلر ز کو گرفتا ر کر کے 80ہزار لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا ۔تفصیل کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں گڈاپ اور مراد میمن گوٹھ میں کارروائی کر کے تین غیر قانونی آئل ریفاینریوں پر چھاپے مارے ۔اس دوران غیر قانونی طور پر ڈیزل بیچنے پر 5سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں ریفائنریوں سے 80ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کیا گیا ۔انہوں نے بتا یا کہ گرفتار ملزمان ایران سے غیر قانونی طور پر ڈیزل در آمد کرتے تھے ۔

مزید :

کراچی -