پشاور زلمی کا آرمی پبلک سکول کے طلباءکے لئے ایسا اعلان جسے جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

پشاور زلمی کا آرمی پبلک سکول کے طلباءکے لئے ایسا اعلان جسے جان کر آپ کی خوشی ...
پشاور زلمی کا آرمی پبلک سکول کے طلباءکے لئے ایسا اعلان جسے جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمے نے آرمی پبلک سکول پشاور کے 150بچوں کو لیگ کیلئے دبئی ساتھ لے کر جانے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمے حکام نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول کے150 طلباءکو دبئی پشاور زلمے لیگ میں سپورٹ کرنے کیلئے لے کر جایا جائے گا ۔واضح رہے کہ پشاور زلمے کے کپتان اور قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے آج آرمی پبلک سکول کا دورہ بھی کیا تھا ۔پاکستان سپر لیگ 4فروری سے دبئی میں شروع ہو نے جارہی ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ،لاہور قلندرز ،کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ ،کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمے شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -