شہر قائد میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا

شہر قائد میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا
شہر قائد میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقوں کورنگی اور تھارولین میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے 4کارندوں کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر،ایس ایم جیز ،دستی بم اور آوان بم برآمد ہوئے ہیں ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

مزید :

کراچی -