وہ عرب شخص جس نے اربوں روپے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ خریدنے پر لگادیئے ، ایسا ریکارڈ کہ شاہ خرچی پر عقل دنگ رہ جائے

وہ عرب شخص جس نے اربوں روپے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ خریدنے پر لگادیئے ، ایسا ...
وہ عرب شخص جس نے اربوں روپے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ خریدنے پر لگادیئے ، ایسا ریکارڈ کہ شاہ خرچی پر عقل دنگ رہ جائے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج ہندسوں کو اب محض ہندسے نہیں سمجھاجاتا بلکہ یہ لوگوں کی شان و شوکت اور مرتبے کے مظہر بھی بن گئے ہیں۔ لوگ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر منفرد ترین اعداد کو دیکھنا پسند کرتے ہیں، اور اگرچہ ہمارے ہاں بھی یہ رجحان بہت بڑھ چکا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں تو ان نمبروں کا جنون آسمانوں کو چھو رہا ہے۔ اس شوق کا عالم یہ ہے کہ دنیا کی مہنگی ترین لائسنس پلیٹ نمبر کا ریکارڈ متحدہ عرب امارات کے پاس ہے، جسے 2008 میں 25 سالہ اماراتی بزنس مین سعید الخوری نے 14.2 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب 42 کروڑ پاکستانی روپے) میں خریدا۔

سعید الخوری نے اس قیمتی ترین نمبر کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہونیوالی اپنی سپورٹس کار پر سجایا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نمبر کی قیمت مہنگی ترین سپورٹس کار کی قیمت سے بھی 10 گنا زیادہ تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -