سیکیورٹی وجوہات ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس بند کر دیا گیا

سیکیورٹی وجوہات ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس ...
سیکیورٹی وجوہات ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے 31 جنوری تک بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدائت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر  ایک اہم اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے 31 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ،جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی کے مین کیمپسں لاہور میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب طلبہ و طالبات، اساتذہ اور عملے کو خصوصی انٹری کارڈز کے اجرا، مرکزی گیٹس اور اطراف میں ممکنہ تجاوزات کے خاتموں، داخل ہونے والی گاڑیوں کے خصوصی اجازت ناموں، اسٹیکرزکے اجرا و دیگرضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے کالا شاہ کاکو کیمپس کو 31 جنوری تک بند کردیا گیا۔

مزید :

لاہور -