دنیا کا سب سے مہنگا موبائل نمبر، عرب ملک میں کتنے کروڑوں کا بیچا گیا؟ جان کر بھی یقین نہ آئے

دنیا کا سب سے مہنگا موبائل نمبر، عرب ملک میں کتنے کروڑوں کا بیچا گیا؟ جان کر ...
دنیا کا سب سے مہنگا موبائل نمبر، عرب ملک میں کتنے کروڑوں کا بیچا گیا؟ جان کر بھی یقین نہ آئے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) غریب آدمی موبائل نمبر خریدنے نکلے تو سو، پچاس میں خرید کر گھر لوٹ آتا ہے، بعض کو مفت بھی مل جاتا ہے، لیکن ایک اماراتی بزنس مین نے موبائل نمبر کی خریداری پر ہی 22 کروڑ روپے لٹا دئیے۔

دنیا کے مہنگے ترین موبائل نمبر کی فروخت کا یہ حیرت انگیز واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا۔ نیوزسائٹ ’مڈل ایسٹ آئی‘ کے مطابق یہ نمبر 0522222222 تھا، اور اسے محمد ہلال نامی بزنس مین نے 2.2 ملین ڈالر ( تقریباً 22 کروڑ پاکستانی روپے) کی ناقابل یقین رقم ادا کر کے خریدا۔

محمد ہلال کا کہنا تھا کہ وہ اتفاقاًاس نمبر کی بولی کے دوران موجود تھا، اور اگرچہ اسے 2 کا ہندسہ کچھ خاص پسند نہیں ، جو کہ اس نمبر میں بکثرت آتاہے، لیکن پھر بھی اسے خرید لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -