زونگ نے OPPO کے 4G ٹیکنالوجی کے حامل جدید ترین ہینڈ سیٹس متعارف کرادیئے

زونگ نے OPPO کے 4G ٹیکنالوجی کے حامل جدید ترین ہینڈ سیٹس متعارف کرادیئے

  

لاہور(پ ر)پاکستان کی 3G اور4G ٹیکنالوجی کی حامل واحد ٹیلی کام کمپنی زونگ نے گزشتہ روز لبرٹی میں واقع کسٹمر سروس سنٹر پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی OPPO کے جدید ترین 4G ٹیکنالوجی سے لیس موبائل فونز متعارفکیے گئے۔زونگ کے صارفین کیلئے ان تمام فونز پر4G ڈیٹا بنڈلز انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے جنرل مینجر سنٹرل معید جاوید کا کہنا تھا کہ OPPOکے متعارف کرائے گئے ہینڈ سیٹس خوبصورت، دلکش اور معیاری ہونے کے ساتھ پائیداری میں بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔ زونگ کی جانب سے اپنے صارفین کوOPPOموبائل فونز متعارف کرانے کا مقصد انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کے صارفین بھی تبدریج بڑھتے ہوئے اس توسیعی پروگرام سے جلد مستفید ہوں گے۔

فی الحال یہ جدید ترین ہینڈ سیٹس لاہور ،ملتان، گوجرانوالہ اور ساہیوال کے زونگ کسٹمر سروس سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ آنے والے دنوں میں ان ہینڈ سیٹس کی فراہمی کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -