بینک اکاﺅنٹس کی خبر غلط ثابت ہونے کے بعد شاہد مسعود کیلئے سب سے خطرناک خبر آ گئی، چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے زینب قتل از خود نوٹس کی سماعت کی تاریخ بھی تبدیل کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شاہد مسعود نے پرچی پر نام لکھ کر چیف جسٹس کو دی تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے واپس کر دی کہ۔۔۔“ سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران شاہد مسعود نے پرچی پر وزیر کا نام لکھ کر دیا تو چیف جسٹس نے وہ واپس کیوں کر دی؟ حقیقت سامنے آ گئی
سپریم کورٹ نے اگلی سماعت 29 جنوری بروز پیر کرنا تھی تاہم سٹیٹ بینک کو بینکوں کی جانب سے ملزم عمران علی کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ملنے اور ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے کے بعد اب یہ سماعت 29 جنوری بیروز پیر کے بجائے 28 جنوری بروز اتوار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے انٹرنیٹ پر چلنے والے کاغذات تو سپریم کورٹ میں جمع کروائے ہی نہیں بلکہ۔۔۔“ ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ جج صاحبان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود اور آئی جی پنجاب کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے جبکہ ڈی جی فرانزک چائلڈ سپیشلسٹ اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔