A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

گوادر ،ایکسپو کے موقع پر ماہی گیری پر 3 روز کی پابندی عائد کردی گئی

گوادر ،ایکسپو کے موقع پر ماہی گیری پر 3 روز کی پابندی عائد کردی گئی

Jan 26, 2018 | 22:16:PM

گوادر (این این آئی)گوادر ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کے سلسلے میں ماہی گیری اور مچھلی کے شکار پر 3 روز کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ فشریز گوادر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انسپکٹرفشریزکی جانب سے گوادر کے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیری اورمچھلی کے شکار پر3 روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔یہ پابندی 28جنوری سے 30جنوری تک گوادر کے دیمی زر سے ملحقہ ساحل پر کوسٹ گارڈ سے جیٹی تک عائد رہے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 3 روز کے دوران ماہی گیر اور کشتی و لانچ مالکان گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، کسی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو وہ خود ذمہ دار ہوگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزیدخبریں