روحی بانو جیسی با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو عروج نصیب ہوا:فیاض الحسن چوہان

روحی بانو جیسی با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو ...
روحی بانو جیسی با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو عروج نصیب ہوا:فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ روحی بانو جیسی اداکارہ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ بلاشبہ ایک عظیم اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے اپنے مداحوں کے دلوں پر انمٹ نقوش ثبت کیے ہیں۔ ان کی وفات سے فن اداکاری کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  معروف اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  روحی بانومنجھی ہوئی ور سٹائل اداکارہ تھیں،روحی بانو کے مداح ان کی لازوال اداکاری کوکبھی بھول نہیں پائیں گے،اس با صلاحیت اداکارہ کی کار کردگی کی بدولت پی ٹی وی کے ڈراموں کو عروج نصیب ہوا، بدقسمتی سے بیماری اور مسائل کی وجہ سے روحی بانو اپنی عمر کے آخری ایام میں پریشانیوں کا شکار رہیں۔انہوں نے  روحی بانو مرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا، اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔

مزید : تفریح