روحی بانو کے بعد ایک اور معروف پاکستانی خاتون جان کی بازی ہار بیٹھیں

روحی بانو کے بعد ایک اور معروف پاکستانی خاتون جان کی بازی ہار بیٹھیں
روحی بانو کے بعد ایک اور معروف پاکستانی خاتون جان کی بازی ہار بیٹھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں، انہوں نے امریکی ٹی وی سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا فاتح قرار پا کر دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔

تفصیل کے مطابق فاطمہ علی نے 18 سال کی عمر میں اپنا شیف بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے نیویارک کا رخ کیا اور کھانے بنانے کی تربیت دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کی۔دو سال قبل ڈاکٹرز نے فاطمہ علی کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد انہوں نے ہمت و بہادری سے کینسر کو شکست دی لیکن گزشتہ سال ایک بار پھر ان میں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی۔ 29سالہ پاکستانی شیف میں کینسر کے مرض کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوئی تھی۔


کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ کرنے والی فاطمہ کو ڈاکٹرز نے ایک سال کی زندگی کی خبر سناکر ان پر بم گرادیا تھا جس کے بعد بہادر و باہمت فاطمہ نے اپنی بقیہ زندگی بھرپور انداز میں گزارنے کی ٹھانی اور کئی ٹی وی شوز میں شرکت کی۔

مزید :

قومی -