حکمرانوں کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے قوم مایوس ہے:حافظ حسین احمد

حکمرانوں کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے قوم مایوس ہے:حافظ حسین احمد
حکمرانوں کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے قوم مایوس ہے:حافظ حسین احمد

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر  حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 70 سالوں میں کسی بھی حکمران   نے ملکی مفاد کیلئے سنجیدگی سے نہیں سوچا ،حکمرانوں کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے قوم مایوس ہے ،مولانا فضل الرحمن مدارس و مساجد کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، 27 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخ ملین مارچ میں قائد جمعیت  آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کریں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحافظ حسین احمد نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ملک کا واحد لیڈر ہے جو ملک و ملت کے استحکام و بالادستی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے ہیں، اس وقت جمعیت علمائے اسلام و متحدہ مجلس عمل یہی حقیقی اپوزیشن کی کردار ادا کر رہی ہے،جمعیت علمائے اسلام ف نے ہمیشہ مدارس و مساجد و ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 50 سالہ قدیم مسجد راہ نما کے شہادت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے اس ناپاک جسارت سے قوم میں اشتعال پیدا ہورہی ہے،قوم حکمرانوں کی اس طرح فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں کہا کہ  27 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخی ملین مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جے یو آئی ملک کی نظر یا تی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ضامن جماعت ہے،حکمرانوں کے امن و امان اور  معیشت کی حوالے سے پالیسیا ں ناکام ہوگئی۔

مزید : قومی