ڈیرہ اور تونسہ کیلئے بیل آؤٹ پیکچ کی منظوری ، فنڈز استعمال کرنیکا پلان طلب

ڈیرہ اور تونسہ کیلئے بیل آؤٹ پیکچ کی منظوری ، فنڈز استعمال کرنیکا پلان طلب

  



ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان اور میونسپل کمیٹی تونسہ کیلئے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے . میونسپل کارپوریشن کیلئے ایک ارب روپے اور میونسپل کمیٹی تونسہ کیلئے پانچ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں . کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید نے فنڈز کے استعمال کا پلان دو روز کے اندر طلب کر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

لیاہے . ٹرائیبل ایریا کے تمام سکولوں کو سولر پینل کے ذریعے روشن کیا جائے گا . کوہ سلیمان رینج میں سیاحتی مقام کی نشاندہی کیلئے ٹی ڈی سی پی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے .یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید کی زیر صدارت سی ایم ڈائریکٹو سے متعلق اجلاس میں بتائی گئی . کمشنر طاہر خورشید نے کہاکہ وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کوخصوصی طو رپر فوکس کر رہے ہیں . ڈیرہ مظفرگڑھ روڈ کو ہر صورت 31مارچ تک مکمل کیاجائے . اجلاس میں بتایاگیا کہ ڈیرہ غازیخان او رتونسہ شہر کی خوبصورتی پر82کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی لاہور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے . سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ کیلئے 26کروڑ روپے رکھے گئے ہیں .ضلع کی 75واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی اور رہ جانے والے علاقوں کی نشاندہی کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار پوری تحصیل تک بڑھانے کے ساتھ ادارہ کا نام کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رکھنے پر غور کیا جارہا ہے . ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے بحالی کیلئے بھی سمری منظوری کر لی گئی ہے . وزیر اعلی اپنا گھر سکیم کے تحت مناسب رقبہ کی نشاندہی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں. ڈیرہ غازیخان کے سٹی پارک ، جناح پارک اور غازی پارک اور تونسہ کے کمال پارک کی بحالی سمیت تونسہ میں ایک نیا پارک بنایا جائے گا جس کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری شروع کر دی گئی ہے . دیہی مرکز صحت ، وہوا ،شادن لنڈ اور بارتھی کے علاوہ سول ہسپتال سخی سرور کی اپ گریڈیشن ، زین اور مبارکی میں ہیلتھ ڈسپنسری کیلئے پی سی ون تیارکر لیے گئے ہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کے گرلز و بوائز کالجز کیلئے مزید 12بسیں دی جائیں گی . تونسہ میں چار نئے گرلز پرائمری سکول، بوائز و گرلز سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے بھی سفارشات حکومت کو بھجوا دی گئیں او رمتعلقہ محکموں کو اپ ڈیٹ لے کر ایک روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں. کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی جس کیلئے محکمہ سپورٹس کو متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرکے منظوری کیلئے تمام دستاویزات تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کیلئے 19کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں . وہوا اور کوٹ چھٹہ میں لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ٹرائیبل ایریا میں سب سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے . ٹرائیبل ایریا کے علاقہ بارتھی اور فاضلہ کچھ میں ریسکیو 1122کے ایمرجنسی سٹیشنز قائم کیے جائیں گے . اجلاس میں ڈی پی او عاطف نذیر سمیت متعلقہ افسران شریک تھے .

مزید : ملتان صفحہ آخر