ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ ‘ منی بجٹ تاجر برادری کیلئے بہترین ثابت ہوگا ‘ ندیم قریشی

ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ ‘ منی بجٹ تاجر برادری کیلئے بہترین ثابت ہوگا ‘ ندیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نیوز رپورٹر ) ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ منی بجٹ تاجر برادری کے لئے بہترین ثابت ہوگا ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے فائلرز پر ختم کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے انجمن تاجران الجیلانی روڈ چوک شاہ عباس کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ندیم قریشی رکن پنجاب اسمبلی آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کے ہمراہ نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

دی اور انہیں ہار پہنائے۔ جن میں صدر عبدالطیف خان بلوچ، چوہدری طارق، حافظ محمد رمضان، محمد رضا، رانا ضیاء الرحمان، رانا شاہد جنجوعہ، چوہدری محمد دانش، عنایت اللہ خان، صبغت اللہ انصاری، کامران علی، میاں آفاق احمد، حاجی ضیا سنی، منیر ہانس، رانا ارشاد، ڈاکٹر غلام بشیر ودیگر شامل تھے۔ محمد ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تاجر سمیت تمام طبقات کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، مشکلات کے بعد آسانیاں بھی آئیں گی۔ صدر الجیلان روڈ عبدالطیف خان بلوچ نے کہا کہ مقامی سطح پر تاجر برادری کو مختلف محکموں سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے حکومت مقامی انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیں تاکہ تاجر ان مسائل سے نکل کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر سکے۔
ندیم قریشی